تربت(ہمگام نیوز) کیچ کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدہ 8 خاندانوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے شہید فدا چوک پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جہاں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے ان کے تصاویر لیے شدید سردی میں بیٹھے ہیں۔
دھرنا کا آغاز جمعرات کی شام فدا ولی داد کی فیملی نے کیا تھا جس میں بعد ازاں 7 دیگر لاپتہ افراد کی فیملی نے آکر حصہ، فدا ولی داد کو آپسر سے جبری گمشدہ کیا گیا اس کے ان کی فیملی نے ریلی نکالی اور تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کے بعد مرکزی شہید فدا چوک پر دھرنا دیا جو اب تک جاری ہے۔
دھرنا میں سیاسی کارکن وسیم سفر دو دنوں سے شریک ہیں ان کا کہنا ہے کہ کیچ کی سیاسی جماعتیں ابھی تک اہل خانہ سے یکجہتی کے لیے کیمپ نہیں آئی ہیں جو ان نام نہاد جماعتوں کی عوامی سیاست کے نام پر کلنک کا داغ ہے، ان کا کہنا ہے کہ جو لیڈر شپ اور جماعتیں عوام کی نمائندگی کا دعوی دار ہیں کیچ کی خواتین مائیں اور بچے تین دنوں سے سخت سردی میں چوک پر بدحال ہیں اب تک ایک لیڈر یا جماعت ان کی حال پرسی اور یکجہتی کے لیے ان کے ہاں آنے کی زحمت نہیں اٹھاسکی ۔