Homeخبریںتربت مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار غیر مقامی...

تربت مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار غیر مقامی افراد ہلاک

تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے ناصر آباد میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہلاک افراد میں ایک پولیس، اہلکار بھی شامل ہے

اطلاعات کے مطابق مارے گئے افراد کا تعلق پنجاب سے ہیں اور وہ فوجی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے لیے کام کر رہے تھے

ہلاک شدگان میں محمد عظیم مظفر گڑھ پنجاب، شہباز مظفر گڑھ پنجاب، باقر علی مظفر گڑھ پنجاب، شھزاد احمد مظفر گڑھ پنجاب شامل ہیں جبکہ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت عطا جان کے نام سے ہوئی جن کا تعلق تربت سے ہے

 فائرنگ سے زخمی شخص مدثر ولد شیر محمد کو تربت کے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے بتایا جا رہا ہے ـ

Exit mobile version