کیچ/گوادر (ہمگام نیوز) تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایم آئی اہلکار کو قتل کردیا، گوادر حادثے میں پاکستان آرمی کا اہلکار ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنُک میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ملٹری انٹیلیجنس کا اہلکار ہلاک ہوا ہے۔
زرائع کے مطابق ایم آئی اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جو ڈی بلوچ کیمپ سے نکل کر تربت شہر کی جانب جارہا تھا۔
دریں اثناء بلوچستان کے شہر گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پاکستان آرمی کی گاڈی اور ٹرک میں تصادم ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے میں حولدار بادشاہ خان ہلاک اور اہکاروں سمیت 27 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ فوجی گاڈی مکمل ناکارہ ہوگئی ہے۔