کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے میں ایک خاتون نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے نواحی علاقے آپسر میں کولوائی بازار کے مقام پر ایک لڑکی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ آخری اطلاعات تک مقتولہ کی خودکشی کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے۔
اس سے قبل آواران کے علاقے گیشکور میں مقامی ایک استانی نجمہ بلوچ نے خودکشی کی تھی جسے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے مسلسل جسمانی ہراسگی کا سامنہ تھا۔