شال (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض فوج کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیاہے ـ
انہوں نے کہاہے کہ سات جون 2024 کی رات نو بجے سرمچاروں نے تربت شہر کے سنگانی سر سائن بورڈ کے مقام پر قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دستی بم چوکی کے اندر جا گرا جس سے چوکی میں موجود دشمن کا ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوا ہے۔
حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن فوج نے عام آبادی پر فائرینگ کی ہے جس سے ایک دکاندار زخمی ہوا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔