تربت (ہمگام نیوز) تربت کی اوور سیز کالونی میں سابق صوبائی وزیر اصغر رند کے گھر پر دستی بم کا حملہ۔ اطلاعات کے مطابق تربت کی اوور سیز کالونی میں سابق صوبائی وزیر اصغر رند کے گھر پر دستی بم کا حملہ ہوا۔ بم حملے میں سابق صوبائی وزیر اصغر رند کا بھائی زخمی ہوگیا۔

تاہم زخمی کو اسپتال منتقل کیا، واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اصغر رند پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں