تربت (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق تربت میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند۔ بی ایس او کی جانب سے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پر تربت شہر میں تمام کاروباری مراکز آج مکمل بند ہیں۔ بی ایس او کی جانب سے بلوچ لاپتا افراد کے لواحقین کی جانب سے دیے گئے دھرنے کی حمایت میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین ڈی بلوچ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔