تربت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کیچ کے اُمیدوار میر عبدالرؤف رند کی رہائش گاہ کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل کیچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کی رہائش گاہ میں دستی بم پھینکا گیا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم واضح رہے کہ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی انتخابات سے جڑے امیدواروں پر بلوچستان بھر میں حملوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔