تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے چاہسر پولنگ اسٹیشن پر زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق دھماکہ اب سے کچھ دیر قبل چاہسر بوائز ہائی سکول میں پیش آیا ہے تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی الیکشن کے سلسلے میں بلوچستان بھر میں الیکشن کے امیدواروں، ان کے دفاتر و ٹھکانوں سمیت پولنگ اسٹیشنز پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔