تربت (ہمگام نیوز) ہوشاپ کے علاقے پرکوٹگ سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ شناخت شریف ولد چنگیز سکنہ ہوشاپ کے نام سے ہوئی، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ورثاءکے مطابق اسے گزشتہ شب کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گھر سے اٹھایا تھا، ورثاءنے لاش ایم 8 شاہراہ پر رکھ کر تربت ٹوکوئٹہ شاہراہ بلاک کردی، گوادر، تربت، ٹو کوئٹہ شاہراہ کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں














