تربت(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کا طالبعلم واجد بلوچ لاپتہ ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق تربت یونیورسٹی کے طالب علم واجد بلوچ کو ملائی بازار تربت میں اس کے گھر سے گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا۔ علاوہ ازیں تربت یونیورسٹی کے طالبعلم واجد صوالی کی جبری گمشدگی کیخلاف تربت میں احتجاج کیا گیا ۔

 گزشتہ شب ملائی بازار تربت میں واجد صوالی نوجوان کو لاپتہ کردیا گیا۔ واقعے کیخلاف آج تربت میں خواتین کی بڑی تعداد نے شہید فدا چوک پر احتجاجاً مین روڈ کو بلاک کردیا۔