تفتان(ہمگام نیوز ) گزشتہ شام تفتان کے قلعہ بید کے تھانہ کے قریب قابض ایرانی پولیس نے ایندھن بردار ایک گاڑی کو قبضے میں لے کر تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر تفتان کے قلعہ بید کے ایک پولیس تھانے کے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک بلوچ تیلکش کی ایندھن بردار گاڑی کو قبضے میں لے کر تین بلوچ تیلکش کو گرفتار کر لیا ہے ، ان کی گرفتاری کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاجاً تھانے کے سامنے جمع ہوئے اور شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانے کے کمانڈر نے احتجاج کرنے والے شہریوں پر حملہ کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی دی۔ رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک گرفتار شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔