تفتان (ہمگام نیوز )اطلاعات کے کے مطابق گزشتہ روز تفتان کے گوہرکوہ محور میں مسلح افراد نے ایک قابض ایرانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی ، کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے پولیس کمانڈر نے کہا: پولیس کے اہلکاروں نے تفتان کے نقل و حمل کے محور پر گشت کے دوران مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جبکہ فورسز نے جوابی فائرنگ کی ہے ۔

 خبریں ترتیب دینے تک ان فائرنگ میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ جمعرات کے روز دوپہر کے قریب زاہدان واش محور اور چاہ نلی کے درمیان کی سرحد پر قابض ایرانی فورسز مرصاد کے اہلکاروں کی ایک جاسوسی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا اور اس حملے کی ذمہ داری انصار فرقان مسلح گروپ نے قبول کی تھی۔