{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تفتان(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اتوار کی صبح کو ایک بلوچ شہری جو کہ واٹر اور سیوریج کے ملازم تھا کو نوک آباد سے گوہرکوہ جاتے ہوئے واٹر سٹیشن پر شفٹ کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

 تفتان شہر کے مرکز نوک آباد سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ ملازم کی شناخت 40 سالہ عزیز ہاشمزہی ولد امید ہاشمزہی کے نام سے ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اتوار کی صبح، عزیز اپنے کام کی شفٹ پر کے اسٹیشن پر تھا، جو نوک آباد شہر سے 15 کلومیٹر دور تھا، جب اسے ایک مسلح شخص یا افراد نے پیٹ اور دل پر دو گولیاں ماریں، اور وہ جانبحق ہو گئے۔

 ذرائع نے مزید کہا: “یہ اسٹیشن گوہرکوہ اور نوک آباد کے درمیان واقع ہے اور آبادی سے بہت دور ہے، اور عزیز اس وقت اس اسٹیشن کے کنال میں موجود تھا جب اسے گولی ماری گئی۔”

 خبر کی ترتیب کے لمحے تک حملہ آور یا حملہ آور کی شناخت اور مقصد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔