جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںتفتان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں آئی آر جی سی...

تفتان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں آئی آر جی سی انٹیلی جنس فورس کے ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی

تفتان(ہمگام نیوز ) بروز سوموار ہو نامعلوم مسلح افراد نے مقامی IRGC انٹیلی جنس فورسز کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوگیا ۔

 ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 45 سالہ “ممتاز شیرزئی ہے جو تفتان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔تاہم خبر لکھنے کے وقت زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے زاہدان تا خاش اور اسکال آباد کے درمیانی فاصلے پر سپاہ پاسداران انقلاب کی مقامی انٹیلی جنس فورس کے اہلکار ممتاز شیرزئی کی ذاتی گاڑی کو نشانہ بنایا اور وہ متعدد گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا اور ان کا ساتھی بھی متعدد گولیوں سے زخمی ہوا۔

  رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے: “ممتاز کا تعلق سرحد (جعلی سرحد) کے دوسری جانب بلوچستان کے شہر تفتان سے تھا اور وہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایجنٹ تھا، جس نے ایران کے مخالفین کو قتل کرنے کے لیے ایک ٹیم بنائی تھی۔ اس کی شناخت ظاہر ہونے کے بعد، وہ ایران کے اندر چلا گیا اور آئی آر جی سی نے اس کے لیے “محسن شاہ بخش” کی شناخت کا سرٹیفکیٹ تیار جاری کیا تھا تاکہ وہ پہچان نہ ہو پائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز