شال(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 11 جنوری کی شام چار بجے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم نے دشمن فوج کے تمپ آزیان میں قائم فوجی چوکی کے باہر کھڑے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جس کے بعد سرمچاروں نے چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے قابض دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔