کیچ (ہمگام نیوز) تمپ کے نواحی علاقے گومازی سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بلوچ نوجوان کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن نوجوان کی شناخت غفّار ولد صادق کے نام سے ہوئی ہے جسے آج شام اپنی دکان سے اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی گومازی کے مقام پر 10 اکتوبر کی شب پاکستانی فورسز نے گھروں پر حملہ کرکے ایک کمسن نوجوان چاکر ولد اختر کو اغواء کرکے جبری گمشدگی کا شکار بنایا تھا۔