کیچ (ہمگام نیوز) تمپ کے نواحی گاؤں دازن کے رہائشی نوجوان کو پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار نوجوان کی شناخت عبدالحق ولد حفیظ کے نام سے ہوئی ہے جسے دکان سے فورسز کے اہلکار بدھ کی سہ پہر کو اٹھاکر لے گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق لاپتہ نوجوان عبدالحق کا چچا اسد 2014 سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ ہوئے تھے جو تاحال منظرِ عام نا آسکے۔