کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب کیچ کے علاقے تمپ قلات میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو اے ون A-1 مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق اے ون کے گولے چوکی کے اندر گر کر دھماکے سے پھٹ گئے جس سے دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تمپ اور گردو نواح میں سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ گروہوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کی زیرسرپرستی میں لوگوں کے قتل وغارت ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سماجی برائیوں سے باز آجائیں کیونکہ ان کی پہچان ہم سے ڈکھی چھپی نہیں ہے اور وہ سب ہمارے نشانے پر ہیں۔
انہون نے مزید کہا کہ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان سرکاری و دشمن کی حمایت یافتہ گروہوں سے دور رہیں اور ان سے کسی بھی نوعیت کا تعلق نہ رکھیں۔ وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔