تحریر شاکر بلوچ
سرخ سلام بلوچستان کے تمام شہداء کو زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہداء کو نہ صرف یاد کرتے ہیں بلکہ ان کے قربانیوں سے حاصل کردہ ثمرات کا حفاظت بھی کرتے ہیں جو کہ آزادی، برابری انصاف اور انسانیت کیلئے ہوتے ہیں شہداء کا مقام ہر زندہ قوم میں بہت اونچا ہے جنہیں قومیں یاد کرکے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے قربانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بلوچ قوم کی تاریخ بھی ہزاروں شہداء سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ہر وقت میں بلوچستان پر غیروں کی موجودگی اور قبضے کے خلاف جدوجہد کیا جس کا سلسلہ آج تک بلوچ سرزمین کے طول عرض میں جاری ہے اور جاری رہے گا ویسے تو ہر دن شہداء کا دن ہے۔
مگر گزشتہ ایک دہائی سے بلوچ قوم نے اپنے شہداء کو مشترکہ طور پر یاد کرنے کیلئے 13 نومبر کا انتخاب کیا جو کہ میر مہراب خان کی شہادت کا دن بھی ہے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف جدوجہد کیا اور شہید ہوئے۔
ہر سال اس دن کی اہمیت اور اس کے ماننے اور منانے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ قومی یکجہتی کیلئے ایک نہایت ہی نیک شگون ہے جو نہ صرف بلوچ قوم کو اپنے شہداء کو یاد کرنے کا موقع دیتا بلکہ شہداء کی مشترکہ منزل اور قربانیوں کا احساس بھی کراتا ہے کہ ہم سب ایک راہ کے مسافر اور ایک منزل کے متلاشی ہیں۔
تیرہ نومبر خاص طور پر ان شہداء کو یاد کرنے کیلئے اہم ہے جو گمنامی میں شہید ہوئے جن کا نہ کسی کو تاریخ پتہ ہے نہ جائے شہادت مگر وہ بھی اس راستے پر امر ہوگئے ہمیشہ کیلئے۔
تیرہ نومبر نہ صرف بڑوں اور بزرگوں بلکہ بچوں کو اپنے شہداء اور تاریخ کے بارے میں بتانے کیلئے بھی ایک نادر موقع ہے اور اس حوالے سے خود بچوں کا جذبہ بھی قابل دید ہے۔ ہر سال شہداء کے تعداد میں بے تہاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے ہو سکتا ہے آنے والے وقت میں بلوچستان میں تیرہ نومبر ہر گھر میں ایک تہوار کی طرح آئے۔
ہمیں بحیثیت قوم اس دن کو اور اس کے قومی فوائد کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ شہداء میں کوئی تفریق نہیں جنہوں نے اپنا قیمتی زندگی بلوچ قوم کی بقاء کیلئے قربان کردی چاہے وہ جس بھی تنظیم یا علاقے سے ہوں تیرہ نومبر ان کو ہمیشہ کیلئے ایک کر دیتا ہے اور ہمیں بھی ایک ہونے کا اہم پیغام دیتا ہے۔
تیرہ نومبر صرف ایک دن کیلئے شمعیں روشن کرنے کیلئے نہیں بلکہ بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے قربانی دینے والے شہداء کے مقصد اور منزل کو پہچاننے اور اس پر چلنے کا دن ہے تاکہ ہم اس غلامی کی زندگی اور ظلم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات پا سکیں اور اپنے شہداء کے قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔