کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا تیسرا مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید صبا دشتیاری بنام صورت خان مری اور میر محمد علی تالپور 17،16 اور 18 جون کو کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ تنظیم جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر مخصوص مدت پورا ہونے پر تنظیمی کونسل سیشن منعقد کرنے جا رہی ہے۔ تنظیم کا تیسرا کونسل سیشن بلوچ طلبا سیاست میں ایک نئے سنگ میل ثابت ہو گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے تیسرے کونسل سیش کے اولین دو روز بند کمرہ اجلاس پر مشتمل ہو گا جس میں چناؤ کے عمل کیساتھ مختلف ایجنڈہ پر سیر حاصل بحث کے بعد نئی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔ کونسل سیشن کے آخری دن 18 جون کو حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔