زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ آل بلوچ کونسل آف افغانستان کے سربراہ مولوی عبدالاحد بلوچ نے بلوچستان پر ایران اور پاکستان کی حکومتوں کے میزائل حملوں اور ہلاکتوں اور زخمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام بلوچوں کو اتحاد کرنا چاہئے، قومی اتحاد وقت ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ دونوں جانب مر رہے ہیں ان کی نسل کشی تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ تینوں اطراف کے بلوچوں کو اتحاد کرنا چاہیے۔
مولوی عبدالاحد نے اس قسم کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ایران، پاکستان اور افغانستان کے تمام بلوچوں سے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور “زہی زہی” اور قبائل سے نکل کر اتحاد کی جانب گامزن ہوں۔
انہوں نے بلوچستان بھر کے عوام سے بھی کہا کہ وہ اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں اور دشمنوں کی سازشوں سے چوکنا رہیں۔