جاشک (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جاشک میں ایک ڈاکٹر نے کام کے سخت حالات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاشک میں ایک ہسپتال کے ڈاکٹر زہرہ
اس ڈاکٹر کی شناخت زہرہ ملکی بتائی گئی ہے جو جاشک شہر کے ہسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھیں ۔
ان کی ٹویٹس اور کہانیوں سے شائع ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس ڈاکٹر نے ہسپتال میں کام کرنے کے مشکل حالات پر احتجاج کرتے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں طبی اہلکاروں کے حالات اور ان کی خودکشیوں کے بارے میں متعدد رپورٹیں شائع ہوئی ہیں۔