جالک(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق جمعہ

 کو گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے بلوچ شہری کی لاش سراوان شہر کے جالک علاقے کے اطراف میں علاقہ مکینوں کو ملی ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ شاکر محمدی (پرکی) کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ ہوشک سروان سے ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اس شخص کو کسی تصادم سے گولی لگی ہے جو کہ بعد قتل ان کی لاش کو جالک کے آس پاس پھینک دیا گیا ہے ۔

تاہم نیوز لکھتے وقت تک حملہ آوروں کی وجہ اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں خاص کر زاہدان میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث وہاں کی خبریں دیر سے موصول ہو رہی ہیں۔