پنجشنبه, سپتمبر 26, 2024
Homeخبریںفوری خبرجبری گمشدگی کے شکار بلوچ طلبا اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی...

جبری گمشدگی کے شکار بلوچ طلبا اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں احتجاج کرنے والوں پر سندھ پولیس کی تشدد اور گرفتاریاں

کراچی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں بلوچ طلبا اور دیگر جبری گمشدگی کے شکار بلوچوں کی بازیابی کے حق میں کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر احتمام نکالی گئی ریلی میں سندھ پولیس نے بلوچ عورتوں اور بچوں کو ریلی اور مظاہرہ کرنے سے روکنے کے لیئے مظاہرین کے اندر گھس کر لاٹھی چارج کی اور کئی بلوچ عورتوں اور بچوں پر تشدد کی ـ
جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین شدید زخمی ہوئے اور لاتعداد مظاہرین کو سندھ پولیس نے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے لئے گئے ـ
باخبر ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رکن آمنہ بلوچ، بلوچ مسنگ پرسنز کے رکن سمی دین محمد بلوچ، مہلب بلوچ اور دیگر ارکان کو گرفتار کرکے لے گئے ـ
انسانیت اور اخلاقیات سے عاری سندھ پولیس نے کئی بلوچ طلبا پر تشدد کی اور عورتوں کو بالوں میں گھسیٹ کر گرفتار کرکے لے گئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز