اسلام آباد: پاکستانی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا ہےکہ فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی کمین کاہوں پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسندوں کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 عسکریت پسند مارے گئے، مارے گئے عسکریت پسند فورسزپرحملوں اورشہریوں کےقتل میں ملوث تھے، ہلاک عسکریت پسندوں کے قبضے سے مختلف ہتھیاراوربھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی ۤآر کے دعوے کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران اکتیس سالہ سپاہی حامد رسول لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے،فائرنگ کےتبادلےمیں دو افسران سمیت چار اہلکار زخمی بھی ہوئے۔