لسبیلہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق جبری گمشدگی کے شکار جنید حمید اور یاسر حمید کی بازیابی کے حق میں اہلخانہ نے تین روز کا بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اہلخانہ نے
دونوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے 10 جنوری بروز جمعہ کو لسبیلہ پریس کلب کے سامنے 3 روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اور 12 جنوری بروز اتوار کو 2 بجے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے جبکہ اپنے اعلان میں کہا
ہم تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں جبکہ اس احتجاج کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ کو استعمال کرنے کا بھی استعمال کرنے کو کہا ہے ۔
#ReleaseJunaidAndYasirHameed
درج بالا ہیش ٹیگ کو استعمال کرکے ان افراد کی بازیابی کے پروگرام کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہ
ے ۔