شال(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بی این ایم کے ترجمان نے کہا ہے بلوچ نیشنل موومنٹ جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر جنیوا میں ہونے والی پہلی عالمی کانگریس میں شرکت کرے گی۔ جو 15 تا 16 جنوری 2025 کو منعقد ہوگی۔ اس اجتماع کے دوران ایک ٹینٹ لگایا جائے گا جس میں تصویری نمائش کے ذریعے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
بی این ایم کے نمائندگاں کانفرنس کے سیشنوں میں بھی حصہ لیں گے، جہاں وہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے تاثرات پیش کر کے انصاف اور جوابدہی کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
یہ کانگریس مشترکہ طور پر جبری گمشدگیوں کے خلاف کنونشن (سی ای ڈی آئی )، اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے جبری گمشدگی (سی ای ڈی)، جبری یا غیر رضاکارانہ گمشدگیوں پر اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ (وی جی ای آئی ڈی)، اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق ( او ایچ سی ایچ آر) کے اشتراک سے منعقد کی گئی جارہی ہے۔