شال(ہمگام نیوز ) آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے 25 نومبر کی صبح ساڑھے دس بجے آواران کے علاقعے جھاؤ ڈولیجی میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر سے نشانہ کرکے دشمن فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا جس کے بعد دشمن کی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دُشمن فوجی دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔
انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔