خاش (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو مسلح تنظیم جیش العدل نے خاش شہر کے کمانڈو یونٹ کے فورس رامین ولایتی کی ہلاکت کا زمہ داری کرتے ہوئے کہا ہماری تنظیم نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ولایتی ایک ظالم اور جرائم پیشہ اہلکا تھا جسے ہماری تنظیم نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔

 جیش العدل نے مزید کہا کہ کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی یونٹ نے خاش شہر میں کمانڈو یونٹ کے ایک مجرم کو انقلابی طریقے سے سزا دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 اس اعلان کے تسلسل میں بلوچستان میں عسکری قوتوں پر اس تنظیم کے حملوں میں اضافے کی وجہ زاہدان اور خاش کے خونی جمعہ کے متاثرین کے حوالے سے بلوچ قوم کا وہ لا جواب سوال ہے جو کئی بار پوچھا جا چکا ہے۔ “وہ کس گناہ کے لیے مارے گئے؟”

 واضح رہے کہ اس تنظیم نے گزشتہ چند دنوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض ایرانی فورسز اور فوجی ٹھکانوں پر تین مسلح حملے کیے ہیں۔