جیوانی (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں ایک اور پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل جیوانی کے علاقے پانوان میں بوائز ہائی اسکول کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پانوان بوائز ہائی سکول میں آج انتخابی عمل ہونے جارہے تھے اور اس سلسلے میں اسکول کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے گوادر میں پیش آنے والا آج یہ دسواں دھماکہ ہے۔
آج کے ریاستی انتخابات کی سرگرمیوں کو بلوچستان بھر میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بلوچستان کے قریب تمام علاقوں میں پولنگ کی سرگرمیاں اس وقت شدید حملوں کی زد میں ہیں۔