شال(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 29 نومبر کو صبح 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے جیوانی میں بگوان چوک کے قریب پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ۔

سرمچاروں نے کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جیوانی بازار سے نکل کر اپنے بیس کیمپ کی جانب جارہے تھے۔ حملے میں سرمچاروں نے اس بات کا مکمل خیال رکھا کہ کسی بے گناہ شخص کو نقصان نہ پہنچے، تاہم بلوچ عوام کو ایک مرتبہ پھر ہدایت کرتے ہیں کہ قابض فورسز سے ہر وقت اور ہر مقام پر دوری اختیار رکھیں۔

جیوانی سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کوسٹ گارڈ آئے روز مائی گیروں کے قتل و ان پر بربریت میں مصروف ہے جس سے مقامی بلوچ نان شبینہ سے محروم ہوچکے ہیں۔ بلوچ عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے قابض پر ہمارے حملے تسلسل اور شدت کے ساتھ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں

گے۔