شال(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 29 دسمبر کو دوپہر 1 بجے ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی کے علاقے گنز میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سمندر کنارے ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
حملے میں 2 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا, تاہم بعدازاں زخمی اہلکار بھی ہسپتال لے جاتے وقت ہلاک ہوگیا۔
گنز حملے میں زخمی و ہلاک اہلکاروں کی رسکیو کیلئے بندری ہیڈکوارٹر سے کوسٹ گارڈ کا 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گنز کی جانب رواں تھا جن کو ایک بار پر پانوان لانڈو زوگر کے مقام پر بم حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے کی زد میں آکر 1 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
اس حملے کی توسط سے واضح کرتے ہیں کہ جیوانی میں چند کاروباری اشخاص اور نام نہاد معتبرین مراعات و مفادات کی خاطر کوسٹ گارڈ کیلئے سہولت کاری کررہے ہیں، آئے روز نہ صرف اپنی گاڑیاں گشت کیلئے کوسٹ گارڈ کو فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں پانی و راشن تک مہیاء کر رہے ہیں، ہم ان کے ہر عمل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو بغور واچ کررہے ہیں۔ بشمول ان عناصر کے ہر وہ شخص جو ایسے کسی عمل کا حصہ ہے یا نیت رکھتا ہے، کو تنبیہ کرتے ہیں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری سے پرہیز کریں۔ نام نہاد کاروبار ہو یا پھر وجہ چاہے کچھ بھی ہو کوسٹ گارڈ سمیت کسی بھی قابض فورس کیلئے سہولت کاری غداری کے زمرے میں آتا ہے، جس کے خلاف بی ایل اے بحیثیت قومی فوج ہر نوعیت کے ایکشن کا حق و اختیار محفوظ رکھتی ہے۔