جیوانی(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی کے علاقے پانوان میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے فوج کشی جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق دوران بربریت کئی لوگوں کو جبری اغواء کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے ۔

ذرائع آزاد میڈیا کے مطابق قابض فوج نے اب سے کچھ دیر قبل پانوان میں فوج کشی شروع کی ہے جو تاہم علاقے میں موجود ہے، جس کے باعث جبری طور پر اغواء ہونے والے افراد کی شناخت تاہم ممکن نہ ہوسکی ہے ۔

واضح رہے آج صبح جیوانی(جیمڑی )کے علاقے گنز اور بعد میں پانوان میں قابض پاکستانی فورسز کوسٹ گارڈ پر دو مختلف مقامات بم حملہ کیا گیا تھا جس میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا تھا، جس کے بعد قابض پاکستانی فوج کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی تھی اور جاہ وقوع پر فائرنگ کرکے گنز و پانوان روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا تھا

خیال رہے اس سے قبل بھی پانوان و جیوانی میں قابض پاکستانی فوج پر مختلف اوقات میں تواتر کے ساتھ حملے ہوتے رہے ہیں جن میں بیشتر کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی ہیں، تاہم آج ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔