شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںجیکب آباد اور نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد قتل،...

جیکب آباد اور نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد قتل، ایک زخمی

شال (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ٹھل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بھائی کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے باہوکھوسو تھانہ کی حدود سرفراز لاڑو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بھائی عاشق علی اور محراب کھوسو زخمی ہوگئے، جنہیں تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے جیکب آباد منتقل کیا گیا جہاں ایک بھائی عاشق علی کھوسو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بھائی محراب کھوسو کو نازک حالت میں لاڑکانہ کی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

، حدود کی پولیس کے مطابق واقعہ کھوسو برادری کے دوگروپوں کے درمیان زرعی زمین کے معاملے پر جاری تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے واقعے کے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے، تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان کی گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔

 علاوہ ازیں نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیااور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ بانڑی 1میں نور محمد ولد دلاور قوم کانگیہ سکنہ فلیجی عمر 30سال کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز