کوئٹہ (ہمگام نیوز) مستونگ کے رہائشی حافظ محمد اسحاق پندرانی کے اہ خانہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مستونگ سے ایک اور نوجوان کو لاپتہ کیا گیا جنکا نام حافظ محمد اسحاق پندرانی ہے۔
انکے مطابق حافظ محمس اسحاق پندرانی گورنمنٹ پرائمری سکول کاریز اخوند مستونگ کے معلم قران و پیش امام مسجد یوسف سٹیڈیم میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا۔ جسے دوران ڈیوٹی انہیں لاپتہ کیا گیا۔
اہلخانہ نے اپیل کی کہ مغوی کو بازیاب کرائے حافظ محمد اسحاق کو 2021میں بھی لاپتہ کیا گیا 7 مہینوں کی تشدد کے بعد خضدار میں سی ٹی ڈی کے پاس تھے عدالت سے ثبوت نہ ہونے پر حافظ محمد اسحاق پندرانی کو رہا کرا دیا گیا۔
اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پھر سے لاپتہ کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ پریشان ہے حکام بالا حافظ محمد اسحاق پندرانی کی بازیابی میں مدد فراہم کرے۔