کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مقام سے جبری گمشدگی کے شکار حبیب اللہ کی والدہ نے ریاستی جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لئے جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کمپ سے پریس کانفرنس کرتی ہوئی کہتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے حبیب الله کی جبری گمشدگی کے باعث شدید کرب سے گزر رہے ہیں ـ تفصیلات کے مطابق ‏بی بی حاجرہ سکنہ خاران کا کہنا ہےکہ اسکے بیٹے حبیب اللہ کو 3 سال قبل کیچی بیگ سریاب کوئٹہ سے اسکے چاچا کے گھر سے ایف سی اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا اور انہیں معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کے وجہ سے وہ شدید اذیت میں مبتلا ہے انہوں نے انسانی حقوق کے تنظمیوں سے اپیل کرتی ہوئی کہتی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرۓ یا انہیں کم سے کم اپنے بیٹے کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جائے ـ