حب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے حب ساکران روڈ مری چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی نعش برآمد شناخت کے بعد پولیس نے نعش ورثاءکے حوالے کردی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر حب سٹی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک اطلاع ملنے پر ساکران روڈ مری چوک کے قریب ایک مکان سے پھندہ لگی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی گئی جسکی شناخت 30سالہ منظور احمد سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اہل خانہ سے نارا ض تھا پولیس کے مطابق متوفی نے گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی ہے اور نعش کئی روز پرانی ہے ۔ دوسری جانب حب میں ایک کرپش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات گئے حب کے نواحی علاقہ ساکران میں پہلے مائنر نمبر 5 میں فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک چلتا رہا جس سے پولیس غائب رہی اور علاقہ مکین خوف و حراس کا شکار رہے جبکہ مائنرنمبر2پر حب ندی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا جو کہ اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔