حب ( ہمگام نیوز ) بلوچ طالب علم زبیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف حب میں شاہراہ دوسرے روز بھی بدستور بند رہنے کے بعد انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرین پر کریک ڈاون کیا ۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ زبیر بلوچ کو دو دن قبل حب میں ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔
ان کی عدم بازیابی کے خلاف زبیر بلوچ کے اہل خانہ اور سیاسی کارکنوں نے کل رات سے کوئٹہ کراچی اور مکران روٹ کے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے ۔
دوسری جانب زبیر بلوچ کی بازیابی کے لیے تربت میں دو دنوں سے لرکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ بلاک کر دیا گیا ہے جس کے باعث تربت اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔