حب+کوئٹہ (ہمگام نیوز) حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی زرائع کے مطابق حب میں رات گئے ساکران سوک سینٹر کے سامنے قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد کی پان کے کیبین پر فائرنگ۔

فائرنگ سے عبدالغفور ولد اسماعیل شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس نے واقع کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی سے ایک شخص کی نعش ملی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہزار گنجی میں رحمان ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی نعش ملی۔

لاش کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادی گئی ہے جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادیا گیا ہے۔