حب (ھمگام نیوز) بلوچستان کے صنعتی شہر ضلع حب میں واقع صدیق سنز فیکٹری میں مقامی لوگوں کی بے دخلی کیخلاف بھوتانی کاروان کے کونسلر فرمان سومار رونجھو فرید دلاری سرور رونجھو آغا مجیب شیخ وسیم ایوب رونجھو اور یونس شیخ کی قیادت میں سینکڑوں لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین نے احتجاجاً مذکورہ فیکٹری کے مین گیٹ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لسبیلہ و حب کے مقامی مزدوروں کی دشمنی پالیسی اور بے دخل کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مطالبات درج تھے۔
بعدازں ایس ایچ او صدر تھانہ شاہنواز مینگل کی مظاہرین کے ساتھ فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ مل بیٹھ کر مزاکرات کامیاب کروایا اور جلد بے دخل مزدوروں کو دوبارہ روزگار کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج کو ختم کردیا۔
اس موقع پر بھوتانی گروپ کے رہنمابشیر احمد رونجھو،حاجی سلمان رونجھو،خالد موندرہ ،اصغر رونجھو،سید سمیع اللہ شاہ بخاری،کامریڈ دھنی بخش جاموٹ،شیزاد رونجھو، سمیت ودیگر موجود تھے۔