حب (ہمگام نیوز) حب چوکی میں ریاستی کاسہ لیس پولیس کے تھانے پر دستی بم کا دھماکہ، دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آمد اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر حب چوکی میں ساکران کے مقام پر ریاستی کاسہ لیس پولیس کے تھانے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم اس وقت پھینکا جب دو اہلکار تھانے کی گیٹ پر کھڑے تھے جس سے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور پولیس اور دیگر اداروں نے علاقے کو گھیر کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔