جمعہ, جون 28, 2024
ہومخبریںحب ندی میں ڈوب کر باپ بیٹی جاں بحق، کوئٹہ میں نوجوان...

حب ندی میں ڈوب کر باپ بیٹی جاں بحق، کوئٹہ میں نوجوان قتل

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حب ندی میں ڈوب کر باپ بیٹی جاں بحق نعشیں حب اسپتال منتقل کردی گئیں اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب مشرقی بائی پاس سے متصل حب ندی میں دو افراد کی حب ندی میں ڈوبنے کی اطلاع پر ایدھی بحری ٹیم نے حب ندی میں ڈوبنے افراد کی تلاش شروع کردی بعد ازاں نعشیں نکال حب جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردی گئیں جہاں پر متوفین کی 42سالہ محمد ولد اسماعیل اور 12سالہ طیعبہ دختر محمد نام اور باپ بیٹی سے شناخت ہوئی جبکہ کراچی کے علاقہ رئیس گوٹھ کے رہائشی تھے۔

جبکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے خیزی چوک پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خیزی چوک پر دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر سراج نامی نوجوان کو موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز