حب(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق
حب سے قابض پاکستانی فورسز نے نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت زبیر بلوچ ولد الطاف کے نام سے ہوئی ہے ۔
جبری گمشدہ ہونے والے شخص کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کل رات 3 بجے ویگو گاڑی میں سوار مسلح افراد نے گھر پر دعوی بول کر میرے بھائی کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے احتجاجا کیچ تجابان کے مقام پر دھرنا دے کر سی پیک شاہراہ کو بلاک کردیا۔
اور ان کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں ۔
واضح ٹکہ زبیر بلوچ ایک صحافی اور لکھاری بھی ہیں جن کا تعلق ماضی میں بلوچستان کے معروف اخبار انتخاب سے بھی رہا ہے۔