حب (ہمگام نیوز) حب چوکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن دھرنے پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی، اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کے بعد حب چوکی میں بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کو طاقت کے زور پر منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے دھرنے میں شریک مرد و خواتین پر لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے شیل فائر کیے، اور درجنوں مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق، پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے متحرک رہنما عمران بلوچ سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس تشدد کے نتیجے میں خواتین سمیت تقریباً 15 مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچ عوام کی جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں، جنہیں قابض ریاست طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جا رہ
ی ہے۔