منگل, جون 25, 2024
ہومخبریںخاران، عبدالباسط مینگل کی قاتلوں کی گرفتاری اور انکی اہلیہ کی علاج...

خاران، عبدالباسط مینگل کی قاتلوں کی گرفتاری اور انکی اہلیہ کی علاج سرکاری سطح پر کیا جائے ،مظاہرین کا مطالبہ

خاران (ہمگام نیوز ) پنجگور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہید عبدالباسط مینگل کی قاتلوں کو گرفتار اور زخمی اہلیہ کی علاج سرکاری سطح پر کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ کیا ہے ۔

سول سوسائٹی خاران کی جانب سے پنجگور میں عبدالباسط مینگل کی قتل کے خلاف پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کی گیا ،اس موقع پر مقررین نے خطاب میں مقتول عبدالباسط کے قاتلوں کی گرفتاری اور زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرے سے قتل ہونے والے عبدالباسط مینگل کے کزن انجینئر محمد یحیی مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پنجگور انتظامیہ نے ہمارے شہید کی میت کو خاران لانے کے لیے ایک ایمبولینس تک نہیں دیا جبکہ ایم ایس سول ہسپتال بسیمہ نے بھی ایمبولینس دینے سے انکار کیا،جس کا ہمیں بہت افسوس ہے ۔

واضح رہے کہ پنجگور سمیت مکران کے کئی شہروں میں ڈکیتی کے واردات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز