خاران(ہمگام نیوز ) خاران کے علاقے کلی سوپک اور تگاپ کے درمیانی علاقے میں زمینداری کے غرض سے مستونگ اور کوئٹہ سے خاران آنے والے بزگر نے کاروکاری کے شعبے میں بیٹی اورمبینہ عاشق کو قتل کردیا قتل کے بعد لڑکی کی والد سمیت دیگر خاندان کے لوگوں نے گھروں کوچ چھوڑ کر فرار ہوگئے ـ

 قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی ولد نسیم کی نام سے ہوئی جو کوئٹہ کا رہائشی بتائی جاتی ہے جبکہ لڑکے کا نام خلیل ولد علی دوست ہے جو ضلع مستونگ کا رہائشی ہے واقعہ کے بعد لڑکے کے میت کو آبائی علاقے مستونگ روانہ کیاگیا جبکہ لڑکی کی نعش اب تک سول ہسپتال خاران میں رکھی ہوئی ہے