خاران(ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق 6 فروری کو خاران میں ایف سی نے ایک شخص کو کیمپ بلایا اور وہاں سے اسے جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔   ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اسد اللہ ولد نظر محمد کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پیشے سے میونسپل کمیٹی میں ملازم ہے۔   ذرائع کے مطابق ایف سی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد سے اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے جسکی وجہ سے اسد اللہ کے لواحقین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔