خاران (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے خاران میں قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوے بتایا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بروز بدھ خاران ہندو محلہ میں برف کارخانے کے قریب قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
آزاد بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔