Homeخبریںخاران: ایف سی کیمپ پر حملہ، ایف سی کی جوابی فائرنگ سے...

خاران: ایف سی کیمپ پر حملہ، ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی

خاران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خاران ایف سی کیمپ پر حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت فضیلہ مستیانزئی کے نام سے ہوئی ہے جنکا گھر ایف سی کیمپ سے منسلک ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایف سی کیمپ پر چار بم حملوں کے بعد پاکستانی فورسز نے کیمپ و شہر کے دیگر مورچوں سے چاروں اطراف شدید اندھا دھند فائرنگ کی اور مذکورہ خاتون کو ایف سی کی گولی لگی ہے۔

واضح رہے کہ خاران میں اس طرح کے گزشتہ متعدد واقعات میں ایف سی پر حملوں کے بعد فورسز نے عام آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ چند سال قبل ایف سی کیمپ پر بم حملے ہوئے تھے جسکے بعد فورسز کی فائرنگ سے اسی طرح دو خاتون زخمی ہوئی تھیں جن میں سے ایک بعد میں شہید ہوئی تھی۔

یاد رہے ایف سی کیمپ پر چار بم دھماکے ہوئے ہیں جسکی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version